ایران امریکا جنگ کے باعث اپریل میں پاکستان کا خام تیل کا درآمدی بل تاریخی بلند ترین سطح پر
Web Desk
19 May 2026
کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، جس نے پاکستان کے لیے ایک نئے معاشی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرینِ معیشت اس صورتحال کو 2008ء کی عالمی کساد بازاری اور 2022ء کی روس یوکرین جنگ کے بعد ملکی معیشت کے لیے تیسرا بڑا تزویراتی دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اپریل (2026ء) میں پاکستان کا خام تیل کا درآمدی بل ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق، اپریل 2026ء میں پیٹرولیم مصنوعات کا مجموعی درآمدی بل 1 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو ملکی تاریخ کی چھٹی بلند ترین سطح ہے۔ اس کے برعکس، اسی ماہ کے دوران ملک میں ایل این جی (LNG) کی درآمدات صفر رہیں۔ دوسری جانب، معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں اس ہوشربا اضافے کے باعث ملک کے تجارتی خسارے میں شدید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے براہِ راست نتیجے میں آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان میں کشیدگی برقرار: کوئٹہ میں 17 پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع، اہم شاہراہیں بند
9 July 2026
حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ
9 July 2026
محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع
9 July 2026
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
9 July 2026
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل
9 July 2026