پاکستان میں کرپشن تاثر میں بہتری، مگر حکومتی کارکردگی پر عوام کا عدم اطمینان ، ٹرانسپیرنسی رپورٹ
Web Desk
8 December 2025
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی نئی پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں شفافیت میں اضافہ ہوا جبکہ پچھلے ایک سال میں بدعنوانی سے متعلق عوامی تاثر بہتر ہوا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید بھی سامنے آئی، جس کے مطابق 77 فیصد عوام حکومتی اقدامات سے غیر مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوئی مؤثر حکمتِ عملی نہیں اپنا سکی۔ رپورٹ میں عوام نے کرپشن کی بڑی وجوہات میں احتساب کا فقدان، شفافیت کی کمی، مقدمات میں تاخیر اور اختیارات کے غلط استعمال کو بنیادی عوامل قرار دیا۔
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کو بدترین کرپٹ ادارہ سمجھا گیا، جبکہ ٹینڈر و پروکیورمنٹ اور عدلیہ بھی کرپشن کے حوالے سے نمایاں رہے۔ مزید یہ کہ 78 فیصد شہریوں نے NAB اور FIA جیسے اداروں کے اپنے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان پر سیاسی استعمال اور شفافیت نہ ہونے جیسے الزامات عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں کی کرپشن کا تاثر بھی وفاق سے زیادہ شدید ہے اور صحت کا شعبہ کرپشن سے سب سے زیادہ متاثر قرار دیا گیا۔
57 فیصد پاکستانیوں نے اعتراف کیا کہ ان کی قوت خرید کم ہوئی ہے، جبکہ 43 فیصد شہریوں کے مطابق ان کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار افراد کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ بدعنوانی کی حقیقی شرح نہیں بتاتی بلکہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثر کو ظاہر کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
30 September 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
30 September 2026
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026