مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز، وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر جاری کر دیا
Web Desk
28 January 2026
وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بجٹ کال سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم بجٹ فارم، ریونیو اور اخراجات کے نظرثانی شدہ تخمینے اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات 20 فروری تک جمع کرائیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق بجٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل 2026 تک ہوں گے، جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری 20 اپریل تک حاصل کی جائے گی۔ کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے لیے بجٹ سیلنگ 21 سے 25 اپریل کے دوران مکمل کی جائے گی۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس مئی کے پہلے ہفتے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ تمام بجٹ دستاویزات مئی کے آخر تک مکمل کر دی جائیں گی، جبکہ سہ ماہی بجٹ تخمینے 30 جون تک جمع کرائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ عبوری معاشی فریم ورک رواں ماہ کے دوران تیار کیا جائے گا اور مڈ ایئر ریویو رپورٹ فروری 2026 میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ایکسچینج ریٹ سے متعلق اطلاع 15 اپریل تک فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026