LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

Web Desk

12 July 2026

ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں کرغیزستان کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دے دی ہے۔ چین کے شہر ہائیکو میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 10-25، 19-25 اور 17-25 رہا۔

قومی انڈر 18 ٹیم نے پہلے سیٹ میں مؤثر سروس، مضبوط بلاکنگ اور جارحانہ حملوں کے ذریعے حریف کو دباؤ میں رکھا اور باآسانی 25-10 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں کرغیزستان نے مزاحمت کی کچھ کوشش کی، تاہم پاکستان نے نظم و ضبط اور عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سیٹ بھی 25-19 سے اپنے نام کیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی گرین شرٹس نے دفاع اور اٹیک دونوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا اور 25-17 سے کامیابی سمیٹ کر میچ میں کلین سویپ مکمل کیا۔ پاکستان کی جانب سے فہد علی، محمد انس، کپتان محمد عرفان، اسد اللہ اور فیضان اللہ نے انتہائی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستان انڈر 18 ٹیم کے ہیڈ کوچ کفایت اللہ نے اس شاندار فتح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز ہمیشہ ٹیم کے مورال کے لیے اہم ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں نے گیم پلان پر مؤثر انداز میں عمل کیا، تاہم اب ہماری توجہ آئندہ میچوں پر مرکوز ہے کیونکہ قازقستان اور تھائی لینڈ مضبوط حریف ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 13 جولائی کو قازقستان جبکہ تیسرا میچ 14 جولائی کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، یہ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہوں گے۔