صدر مملکت اور وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت
Web Desk
30 January 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم کی کامیابی نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے اور آئندہ میچز میں مزید کامیابیوں کی امید بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی منظم حکمت عملی، اعلیٰ نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کو سراہا اور قومی ٹیم کیلئے آئندہ میچز میں کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی کو اس کامیابی میں کردار پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی، ان کی ٹیم اور کوچز کو بھی سراہا اور قوم کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین ٹی 20 پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026