LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پاک فوج اور چینی پی ایل اے کا مشترکہ فوجی مشق ’وارئیر-IX‘ کا آغاز

Web Desk

2 December 2025

پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے مشترکہ فوجی مشق وارئیر-IX کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے، جو دونوں “آئرن کلاڈ برادرز” کے مضبوط تعلق کی علامت ہے۔
مشق یکم دسمبر 2025 سے شروع ہوئی، جس میں بنیادی توجہ انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین باہمی تعاون، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری، اور جدید جنگی حکمتِ عملیوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، آزمودہ دفاعی تعاون موجود ہے جو باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر قائم ہے۔ مشق وارئیر-IX دونوں ممالک کے مضبوط فوجی تعلقات کا عملی ثبوت ہے اور خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے لیے ان کی مشترکہ وابستگی کی عکاس ہے۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC) پبی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر، میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی