LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف امریکا، پاکستان کی مشترکہ کارروائی

Web Desk

23 September 2026

افغانستان سے عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان اور امریکا نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک بڑی اور کامیاب مشترکہ کارروائی کی ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق 30 اگست کو کی گئی اس کارروائی میں تقریباً 463 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل میتھم فیٹامین (Methamphetamine) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں تخمینہ شدہ مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ (21 ملین) امریکی ڈالر ہے۔

یہ بین الاقوامی آپریشن پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) کی باہمی معاونت سے سرانجام دیا گیا۔ اس مشترکہ کارروائی میں سری لنکن پولیس کے نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی دفتر نے بھی اہم تکنیکی و انتظامی معاونت فراہم کی۔ اے این ایف کے کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو، سری لنکا جانے والے تجارتی کنٹینرز پر منشیات کا شبہ ظاہر کیا تھا، جس کی اطلاع کے بعد سرحد پار فوری کارروائی کر کے کولمبو پورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاکستانی شہریوں سمیت متعدد اہم مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت اے این ایف کی صلاحیتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ تربیت میں مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے اور بین الاقوامی منظم جرائم میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتی ہے۔