LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان زمبابوے کوہراکرسپرسکس مرحلے میں پہنچ گیا

Web Desk

22 January 2026

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سپرسکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان  ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 128رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر لابانگانا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3  وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالسبحان، محمد صیام اور مومن قمر نے 2،2  کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں پاکستان نے زمبابوے کا 129 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عثمان خان 26 اور احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔