پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
Web Desk
25 November 2025
اسلام آباد: پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے اور یہ سمندری و زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور جدید خصوصیات کا حامل ہے، اور اس کی کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس اہم کارنامے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026
نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر
29 September 2026