معدنیات، توانائی اور سرمایہ کاری میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق،پاک چین منرل کوآپریشن فورم
Web Desk
28 January 2026
اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاک چین معدنی شعبے میں تعاون اسٹرٹیجک نوعیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل شراکت داری جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری سے پاور سیکٹر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔ علی پرویز ملک کے مطابق چینی کمپنیاں پاکستان میں منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ گولڈ اور کاپر کے شعبے میں سرمایہ کاری کو مثالی بنایا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پاک چین جیالوجیکل تعاون 2010 سے جاری ہے جس سے منرل زوننگ اور معدنی وسائل کے درست تخمینے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پالیسی کے استحکام اور سرمایہ کار دوست ماحول کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان منرلز فورم رواں سال اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین منرل کوآپریشن فورم کا انعقاد خوش آئند ہے اور پاکستان چین کا مستحکم تعاون دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی بڑی مثال ہے، جس کے تحت 8 ہزار میگاواٹ توانائی اور ایک ہزار کلومیٹر سڑکوں کے انفراسٹرکچر پر کام ہوا۔
احسن اقبال کے مطابق پاک چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں برآمدات میں اضافہ اور صنعتوں کی اپ گریڈیشن ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کی جب کوئی دوسرا ملک ایک ڈالر لگانے کو تیار نہیں تھا۔ چینی تعاون سے تھر کول کے ذخائر کو قابلِ استعمال بنایا گیا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کے پاس تقریباً 7 ٹریلین ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معدنی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر چین کی غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان کی 300 سے زائد کمپنیوں نے چین کا دورہ کیا اور پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران 167 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ان مفاہمتی یادداشتوں پر فعال طور پر عملدرآمد کر رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مکمل سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات پر کام جاری ہے اور بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026