وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے
Web Desk
25 November 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے، جہاں وہ بحرین کی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔
بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانانی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان روایتی طور پر گرم جوش، دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، ساتھ ہی عوامی سطح پر روابط میں اضافہ اور نئی شراکت داری کے مواقع کی نشان دہی میں مددگار ثابت ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ سرکاری دورہ سلطنت بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل سفارتی مصروفیت اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026
نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر
29 September 2026