سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی دعائیہ تقریب
Web Desk
24 January 2026
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیموں کی جانب سے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب فرینڈز آف کراچی، امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن آف ہیوسٹن کی مشترکہ کاوش تھی۔
اجتماع میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ بروقت کارروائی کی جاتی تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر کھولا جائے تاکہ امدادی اور ریلیف سرگرمیاں منظم طور پر انجام دی جا سکیں۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطوط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ سانحہ کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026