LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ، اجازت کے بغیر گرفتاری پر رہائی ہونی چاہیے: علامہ ناصر عباس

Web Desk

24 September 2026

مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (PTI) سے ان کی ملاقات فوری طور پر کروائی جائے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کوئی پیغام موصول ہوا ہے، اور واضح کیا کہ اگر ایسا کوئی پیغام دیا بھی گیا ہے تو وہ ان تک نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی محمود خان اچکزئی سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ بانی پی ٹی آئی سے براہِ راست مذاکرات اور ملاقات میں مضمر ہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر سپیکر سے اجازت لے کر اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے تو یہ پارلیمان کے تقدس پر حملہ ہے، اور اگر بغیر اجازت گرفتاری کی گئی ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔