عمان کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر ملتوی کیا گیا: اسماعیل بقائی
Web Desk
14 September 2026
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سلطنت عمان کے شہر صلالہ میں ایران اور خلیج فارس کے سات ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس سعودی عرب کی باضابطہ درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندری شاہراہوں سے گزرنے والی تجارتی و بحری آمد و رفت کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تاہم عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کیا، جبکہ خطے کے ملک بحرین نے ایران کی شرکت کے باعث پہلے ہی اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے بریفنگ میں کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم سفارتی موقع تھا جو ایران اور عمان کی مشترکہ کاوشوں سے فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ خطے کے تمام ممالک بیرونی قوتوں کی مداخلت سے دور رہ کر اس موقع کی اہمیت اور افادیت کو سمجھیں گے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا: ”تمام جائز تحفظات کے باوجود یہ ایک بہترین پلیٹ فارم تھا جہاں خطے کے ممالک اپنوں کے درمیان بیٹھ کر براہِ راست بات چیت کر سکتے تھے۔ کوئی بھی ذمہ دار فریق خطے سے باہر کی طاقتوں کے اثر و رسوخ یا غیر متعلقہ بہانوں کی بنیاد پر ایسے اہم سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد نہ ہونا تسلیم نہیں کرے گا“۔
واضح رہے کہ عمان کے ساحلی شہر صلالہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس کے لیے فی الوقت کسی نئی تاریخ کا طے یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
20 September 2026
روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز
20 September 2026
ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی
20 September 2026
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان
20 September 2026