LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

Web Desk

15 September 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک تیل بردار جہاز (آئل ٹینکر) سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید دھماکے کے بعد ٹینکر میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ مذکورہ ٹینکر ایک ممنوعہ اور خطرناک بحری علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، حالانکہ اسے غیر قانونی راستے سے اجتناب کرنے کے حوالے سے پہلے ہی واضح انتباہ جاری کیا جا چکا تھا۔

دوسری جانب، امریکہ نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے اس ایرانی دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ پاناما کا پرچم بردار ٹینکر “ایل گایا” (El Gaia) بارودی سرنگ سے نہیں بلکہ پہلے سے جاری ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا تھا، جس کے باعث جہاز مکمل طور پر ناکارہ اور شل ہو کر رہ گیا تھا۔ امریکی عسکری حکام کے مطابق ایران اپنے عسکری حملوں کو چھپانے کے لیے گمراہ کن اور بے بنیاد ادعا کر رہا ہے۔