LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ

او آئی سی کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے، دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ

Web Desk

9 May 2026

او آئی سی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران او آئی سی کی جانب سے بیان دیتے ہوئے ترکیے کے مستقل مندوب نے خبردار کیا کہ مسلسل تشدد اور سیاسی تعطل کے باعث مسئلہ فلسطین ایک انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین کے مسئلے اور مشرقِ وسطیٰ کے بحرانوں کے حل کے لیے اب محض بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ اس تنازع کے عالمی امن اور سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یہ خصوصی اجلاس مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی سنگین صورتحال پر غور کے لیے بلایا گیا تھا، جس کا انعقاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد رکن ممالک بشمول برطانیہ اور فرانس کے تعاون سے کیا گیا۔ سفیرِ ترکیہ نے واضح کیا کہ عالمی برادری کی خاموشی خطے میں عدم استحکام کو مزید ہوا دے رہی ہے۔