خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
Web Desk
20 January 2026
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے اس اہم پیش رفت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) انتظامیہ کو باضابطہ طور پر خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق ضلع کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ کے ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جبکہ ناشپا بلاک کے کنوئیں سے یومیہ 8 اعشاریہ 15 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر حاصل ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت شدہ ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو 5 ہزار 170 میٹر کی گہرائی تک مکمل کی گئی تھی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل جدید اور کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا گیا، جسے ملکی توانائی ضروریات کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026