واشنگٹن اسکوائر پارک میں اہلکاروں پر برف پھینکنے کا واقعہ، زہران ممدانی کا درعمل
Web Desk
24 February 2026
امریکی ریاست نیویارک کے شہر میں واقع واشنگٹن اسکوائر پارک میں برفانی کھیل کے دوران پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پیر کی شام پارک میں غیر معمولی رش تھا اور لوگ برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اسی دوران کچھ افراد نے صورتحال کو کشیدہ بنا دیا اور موقع پر موجود اہلکاروں پر برف کے گولے پھینکنے لگے۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور انہیں آوازیں کَسنے کے ساتھ ساتھ برف کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارہا وارننگ دی گئی مگر بعض افراد باز نہ آئے۔
پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے ویڈیوز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈیٹیکٹوز اینڈومنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسکاٹ منرو نے اپنے بیان میں کہا کہ ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
اہلکاروں کی تنظیموں نے میئر زہران ممدانی اور ضلعی وکیل ایلون بریگ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مذمت کی جائے اور سخت اقدام اٹھایا جائے۔
پولیس کے مطابق کئی افراد نے نقاب پہن رکھے تھے جس سے شناخت کا عمل مشکل ہو گیا ہے، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
میئر نیویارک زہران ممدانی نے واشنگٹن اسکوائر پارک میں برف کے گیند پھینکنے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب رویہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار برفانی طوفان کے دوران شہر کے لوگوں کی حفاظت اور گاڑیوں کو نکالنے کے ساتھ ایمبولینسز اور بسوں کی خدمت میں فرنٹ لائن پر موجود تھے، اور ان کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
میئر نے کہا کہ ویڈیو میں زیادہ تر بچے نظر آئے، مگر بالغ افراد کے شامل ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ شہر کے عملے کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ لازمی ہے اور ایسے واقعات کو دوبارہ روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
29 August 2026
کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار
29 August 2026
مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے
29 August 2026
ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور
29 August 2026
حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ
29 August 2026
پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب
29 August 2026
پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
29 August 2026
کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز
29 August 2026