امریکی خاتون پر کینیڈا سے غیرقانونی تارکین کی اسمگلنگ کا مقدمہ، متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف
Web Desk
5 December 2025
امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ اسٹیسی ٹیلر پر بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ بن کر کینیڈا سے غیرقانونی تارکینِ وطن کو منافع کے لیے اسمگل کرنے کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔ ٹیلر نے اپنی فردِ جرم پر سماعت کے لیے سوموار کو عدالت میں پیشی دی، یہ فردِ جرم رواں برس 2 اکتوبر کو البانی کی وفاقی گرینڈ جیوری نے پیش کی تھی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق 20 جنوری 2025 کی صبح بارڈر پیٹرول نے نیویارک کے علاقے چوروبسکو کے قریب ٹیلر کی گاڑی روکی تو اس میں چار غیر ملکی افراد موجود تھے، جن میں تین بھارتی شہری اور ایک کینیڈین شہری شامل تھا، جو شدید سردی میں بغیر امیگریشن جانچ کے سرحد پار کر کے امریکا داخل ہوئے تھے۔
تحقیقات میں ٹیلر کے موبائل فون سے ایسے پیغامات ملے جن سے ظاہر ہوا کہ وہ اس واقعے سے قبل بھی اسمگلنگ کی متعدد کوششوں میں شامل رہی تھیں۔ ٹیلر کو جنوری 2025 کی گرفتاری کے بعد اگست اور ستمبر 2025 میں بھی الگ الگ اسمگلنگ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
فردِ جرم کے مطابق، ملزمہ پر غیرقانونی تارکین کی اسمگلنگ کی سازش اور چار علیحدہ اسمگلنگ کے واقعات میں منافع کمانے کے الزامات ہیں، جن میں سے تین الزامات سابقہ ریکارڈ پر مبنی “سیکنڈ یا سبسکوئنٹ آفنس” کے تحت لگائے گئے ہیں۔
اگر جرم ثابت ہوا تو ٹیلر کو ہر اسمگلنگ کے الزام پر کم از کم 5 سال قید کی سزا لازمی ہے، جبکہ سابقہ ریکارڈ کی بنیاد پر سزائیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
یہ اعلان محکمہ انصاف کے قائم مقام اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو آر. گیلیوٹی اور شمالی ڈسٹرکٹ نیویارک کے اٹارنی جان اے. سارکون نے جاری کیا۔
کیس کی تحقیقات امریکی بارڈر پیٹرول، کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز (HSI) اور متعلقہ ٹاسک فورسز نے کیں۔ یہ کارروائی Joint Task Force Alpha (JTFA) کی کوآرڈینیٹڈ کوششوں کا حصہ ہے، جس نے اب تک 425 سے زائد بین الاقوامی و گھریلو گرفتاریاں اور 375 سے زائد سزائیں یقینی بنائی ہیں۔
کیس کی پیروی HRSP کی ٹرائل اٹارنی چیلسی شِنور اور شمالی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ اٹارنی جیفری اسٹیٹ کر رہے ہیں۔
یہ مقدمہ Operation Take Back America کے تحت دائر کیا گیا ہے، جس کا مقصد غیرقانونی امیگریشن، کارٹلز اور ٹرانس نیشنل جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی
3 September 2026
عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر
3 September 2026
افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک
3 September 2026
یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار
3 September 2026
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
3 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
3 September 2026
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ
3 September 2026
جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال
3 September 2026