LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

نیویارک فائرنگ کا شکار ڈرائیور پاکستانی تارکین وطن دانش سرور نکلا: خاندان کی کفالت کے لیے ہفتے کے ساتوں دن کام کر رہا تھا

Web Desk

24 July 2026

امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے بروکپین میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے کیب ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ پاکستانی تارکِ وطن دانش سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دانش سرور پاکستان میں مقیم اپنے اہلخانہ کی مالی کفالت کے لیے نیویارک میں رات دن محنت کر رہا تھا اور ہفتے کے ساتوں دن کیب چلا کر روزی کما رہا تھا کہ ڈکیتی کی اس دردناک واردات کا نشانہ بن گیا۔ ملزم نے رقم لوٹنے کے بعد دانش پر سیدھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی ان کے چہرے پر لگی۔

دانش سرور کو علاج کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ نیویارک میں مقیم پاکستانی برادری نے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے ملزم کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا ہے۔