LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع امریکی وزیرِ جنگ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور نیتن یاہو سے ملاقات کی: ایگزیوس وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور

Web Desk

23 September 2026

ایران کے چار اہم پڑوسی و علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی عمل کو فوری بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے سائیڈ لائنز پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت خطے کے وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ درپیش چیلنجز اور کشیدگی کا پائیدار حل صرف اور صرف سفارت کاری اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں پائیدار امن، خوشحالی اور عدم مداخلت کو یقینی بنانے کے لیے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کی روح پر عمل درآمد اور اس کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، مشترکہ بیان میں سعودی عرب کی ترابیتی و دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں، بالخصوص حوثی ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور خطے کی سلامتی و خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کیا گیا۔