ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
Web Desk
23 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں امریکی فریق کے ساتھ ہونے والے حالیہ رابطوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بات چیت براہِ راست نہیں بلکہ قطری ثالث کے ذریعے انجام پائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سٹریٹجک تنازعات کے حل کے لیے اپنے بنیادی مواقف اور شرائط قطری حکام کے توسط سے واشنگٹن تک پہنچا دی ہیں۔ ایرانی شرائط میں تمام عسکری محاذوں پر جنگ کا فوری خاتمہ، امریکی فوجی کارروائیوں کا تدارک، ایران کی بحری ناکہ بندی کا اختتام، معاشی جنگ کا خاتمہ اور دنیا بھر میں منجمد ایرانی اثاثوں کی فوری بحالی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایرانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں، تاہم ایرانی وفد نے امریکا سے کسی قسم کے خصوصی حفاظتی اقدامات کی درخواست نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ذرائع ابلاغ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور امریکی سینئر مستشار جیرڈ کُشنر سے نیویارک میں غیر رسمی ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026