پاکستان میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی
Web Desk
27 November 2025
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں خاص طور پر امن و امان کا ذکر کیا گیا ہے اور کئی تشویشناک پہلو سامنے آئے ہیں۔ عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، ترقی ممکن نہیں اور آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور کاروباری شعبے میں حکومت کی مداخلت پر بھی روشنی ڈالی۔ عباسی نے بتایا کہ روزانہ ایک ارب روپے شوگر ملز کے مالکان کی جیب میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق کرپشن ختم نہ ہونے کی صورت میں ملک میں اقتصادی نمو ممکن نہیں ہوگی، اور موجودہ صورتحال میں کرپشن عروج پر ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہے اور ملکی معاملات چلانا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں احتساب کے اختیار انہی کے ہاتھ میں ہیں۔
انہوں نے نئی آئینی ترامیم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان ترامیم میں عوام کے مفاد کی بات نظر نہیں آتی۔ عباسی نے کہا کہ دو تہائی اکثریت سے ترمیم پاس کرنے والے اثرات کا بھی خیال کریں، اور آئین کے لیے جو بھی کام کرے گا، ان کا ساتھ دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026