LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت

خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں نو خوارج ہلاک

Web Desk

6 December 2025

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے نو خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹانک میں آپریشن کے دوران سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران بھارتی سپانسر شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان عزم و استحکام کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پوری قوت سے جاری رکھے گا اور ہر طرح کی غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا