LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

نائجر میں نیا قانون، ہم جنس پرستی پر کئی بڑے سرکاری افسر گرفتار

Web Desk

2 July 2026

مغربی افریقہ کے ملک نائجر میں ہم جنس پرستی کے خلاف ایک نیا اور انتہائی سخت قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے فوری بعد قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں کسٹمز اور پولیس فورس کے اعلیٰ افسران سمیت کم از کم 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، نائجر میں پہلے صرف ہم جنس شادیوں پر پابندی عائد تھی لیکن ایسے تعلقات پر سزائیں مقرر نہیں تھیں۔ تاہم، نئے قانون کے تحت اب حکومت نے طویل قید اور بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ایک عدالتی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ہم جنس پرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا یہ آپریشن ابھی جاری ہے اور اب ان جگہوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جائے گا جہاں ایک ہی جنس کے لوگ ساتھ رہتے ہیں، جیسے کہ فوجی بیرکس اور کالجوں کے ہاسٹلز۔

 نئے قانون کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سزاؤں کا لائحہ عمل درج ذیل ہے, اگر کوئی شخص ہم جنس پرستی یا اپنی ہی جنس کے فرد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا قصوروار پایا گیا تو اسے 5 سے 10 سال تک قید اور 1 کروڑ سے 10 کروڑ فرانک (پاکستانی روپوں کے حساب سے لاکھوں روپے) کا بھاری جرمانہ دینا ہوگا۔ ہم جنس شادی پر سزا: آپس میں ہم جنس شادی کرنے والے افراد کو 10 سے 20 سال تک کی سخت ترین جیل کاٹنی پڑے گی۔ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز یا تنظیمیں چلانے والوں پر 5 کروڑ سے 50 کروڑ فرانک تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس پورے معاملے پر جب نائجر کی حکومت کے ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ افریقہ میں یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور نائجر سے پہلے اس کے پڑوسی ممالک سینیگال اور برکینا فاسو بھی حال ہی میں ہم جنس پرستی کے خلاف اسی طرح کے سخت قوانین منظور کر چکے ہیں۔