گیارہواں این ایف سی اجلاس آج، صوبے مالی صورت حال پر بریفنگ دیں گے
Web Desk
3 December 2025
اسلام آباد: گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اہم اجلاس آج وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوگا، جس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، پرائیوٹ ممبران اور وفاقی حکام شرکت کریں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ مرکزی حکومت کی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے، جبکہ چاروں صوبے بھی اپنی مالی پوزیشن پر 10، 10 منٹ کی بریفنگ پیش کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے این ایف سی ایوارڈ کی تیاری کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی طے کی جائیں گی، جبکہ وفاق صوبوں کو اپنی معاشی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجلاس میں تمام صوبوں کا مؤقف سنا جائے گا اور وفاق اپنی پوزیشن واضح کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ “ہم پاکستان فرسٹ کے جذبے کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں، مقصد بہتر مالیاتی ہم آہنگی اور مضبوط وفاق ہے”۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد
16 September 2026
امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس
16 September 2026
ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ
16 September 2026
عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
16 September 2026
پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار
16 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
16 September 2026
سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر
16 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
16 September 2026