LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال

نئی دہلی: یونیورسٹی طلبہ سراپا احتجاج، مودی و امیت شاہ کیخلاف اشتعال انگیز نعرے

Web Desk

7 January 2026

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ایک مظاہرے کے دوران طلبہ کی جانب سے وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عمل کو کیمپس کے نظم و ضبط اور ہم آہنگی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے پولیس کو ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ نعرے محض جمہوری اختلاف کے زمرے میں نہیں آتے بلکہ کیمپس کے پرامن ماحول کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں دہلی فسادات کے بعد جے این یو کے دو طلبہ رہنماؤں عمر خالد اور شرجیل کو گرفتار کیا گیا تھا، جو گزشتہ پانچ سال سے مقدمہ چلائے بغیر جیل میں قید ہیں۔