نئی دہلی: بھارتی عدالت نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا
Web Desk
16 January 2026
نئی دہلی: نئی دہلی میں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے کشمیری حریت رہنما اور دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے آسیہ اندرابی کے ساتھ حریت رہنماؤں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم ٹھہرایا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات این آئی اے عدالت میں چلائے گئے، جنہیں کشمیری حلقوں کی جانب سے جھوٹا اور سیاسی بنیادوں پر قائم شدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
عدالت کی جانب سے تینوں کشمیری خواتین رہنماؤں کو سزائیں 17 جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیادت اور حریت کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی عدالتی کارروائیاں کشمیری عوام کی سیاسی آواز کو دبانے کی کوشش ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس نے مزید بتایا کہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے جھوٹے مقدمات میں بھارتی قید کاٹ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا
28 July 2026
جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
28 July 2026
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
28 July 2026
نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
28 July 2026
عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت
28 July 2026
اقوام متحدہ میں سربراہ انسانی حقوق کا اسرائیل سے لبنان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
28 July 2026
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا
28 July 2026