نیتن یاہو کی ایران کو سخت دھمکی، غزہ میں فلسطینی ریاست
Web Desk
28 January 2026
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو بھرپور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے، کیونکہ اسرائیل بھرپور، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دے گا۔ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے سخت مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، تاہم ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ اس مؤقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔ غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ ترک اور قطری فوجیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026