لبنان سے انخلا کا ارادہ نہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دینگے: نیتن یاہو
Web Desk
25 June 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنے قائم کردہ سیکیورٹی زون پر بدستور قابض رہے گا اور جب تک ضرورت ہوئی، وہاں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رکھی جائے گی۔اپنے ایک سخت گیر بیان میں نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان کے سیکیورٹی زون سے پیچھے ہٹنے یا نکلنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، اور وہاں فوج کی تعیناتی کو اسرائیل کی سیکیورٹی ضروریات کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔
خطے کی صورتحال اور ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو، جب تک وہ ملک کے وزیراعظم ہیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔بنیامین نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع اور بقا کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور وہ ایران کو ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس مقصد کے حصول اور ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ اور ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026