LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے چین: انسان نما روبوٹس نے فیکٹری میں 6 روزہ مسلسل ڈیوٹی کامیابی سے مکمل کر لی ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے، نیتن یاہو انڈونیشیا وزیر تعلیم اور گوجیک ایپ کے بانی کو کرپشن پر اربوں روپے جرمانہ اور قید مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے: ایران بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی، امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدے پورے کرے: اسماعیل بقائی برطانیہ کا مزید 45 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: شامی صدر احمد الشرع ایرانی نائب وزیر خارجہ کل دوحہ میں قطری حکام سے اہم ملاقات کرینگے: ایران پیدائشی شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹرمپ کی تنقید، کانگریس سے قانون سازی کا مطالبہ جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو

جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو

Web Desk

30 June 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی ایک بڑی اور اہم کامیابی ہے، اور جب تک خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے واپس نہیں جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک حزب اللہ مسلح ہے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور لبنان خطے میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، تاہم سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

بنجمن نیتن یاہو نے ایران اور حزب اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان سے نکل جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے والی سرنگوں اور دیگر عسکری تنصیبات کو تباہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید واضح کیا کہ اسرائیل اپنی سرحد کے قریب کسی بھی مسلح گروہ یا فورس کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اور جارحانہ اقدامات جاری رکھے گا۔