این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کر دیا
Web Desk
2 December 2025
این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کر دیا
تباہ کن طوفان اور سیلاب زدہ دوست ملک سری لنکا کی مدد کیلئے اپیل پر پاکستان پیش پیش ہے، این ڈی ایم اے نے دو سو ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہازسری لنکا روانہ کردیا ، متاثرین کیلئے امدادی اقدامات بھی بلا تعطل جاری ہیں ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کےاسلام آباد میں قائم گودام پرسامان روانگی کی تقریب ہوئی ۔ جس میں وزیرمملکت خزانہ اظہر بلال کیانی اور سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی ۔وزیرمملکت اظہر کیانی نے کہا سری لنکا کےمتاثرین کی امدادکیلئے ہرممکن کوشش جاری رہےگی، این ڈی ایم اےآفات سےتباہی اورمنفی اثرات سےنمٹنےکیلئےہمہ وقت کوشاں ہے،جبکہ سری لنکن ہائی کمشنر نے فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اورحکومت کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان کیجانب سے سمندری راستےسے بھجوائے گئے امدادی سامان کو پہنچنےمیں تقریباً آٹھ روزلگیں گے ۔ امدادی سامان میں خیمے،کمبل،رضائیاں، لائف جیکٹس،کشتیاں،پمپس،راشن اور دوائیں شامل ہیں
متعلقہ عنوانات
یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا
26 July 2026
روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن
26 July 2026
سعودی امریکا جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید
26 July 2026
دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
26 July 2026
ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب
26 July 2026
وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین
26 July 2026
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے
26 July 2026
چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل
26 July 2026