LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

Web Desk

18 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 18 سے 23 جولائی تک ملک کے طول و عرض بشمول گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب (فلیش فلڈنگ)، شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص اور متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ الرٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے دریاؤں میں درمیانے سے بلند درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی و وسطی اضلاع اور آزاد کشمیر کے دریاؤں نیلم، جہلم، پونچھ اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی 19 سے 24 جولائی تک آزاد جموں و کشمیر کے اضلاع نیلم، حویلی، پونچھ، مظفرآباد، باغ، کوٹلی، سدھنوتی، میرپور اور بھمبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات موجود ہیں، جس سے مظفرآباد، باغ، کہوٹہ اور بھمبر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی 17 سے 23 جولائی تک ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، راجن پور، مری اور گلیات جبکہ بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، سبی، کوہلو اور جعفرآباد کے برساتی نالوں میں طغیانی کا شدید امکان ہے۔ مزید برآں، دریائے چناب، راوی اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادارے نے پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں 18 سے 23 جولائی تک شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، جس کی زد میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کے نشیبی علاقے آ سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے، جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، برساتی نالوں اور خطرناک راستوں سے دور رہنے اور مستند معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ’ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔