LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

عمران خان کو لانے والے بھی مجرم،احتساب ہونا چاہیے،نوازشریف

Web Desk

26 November 2025

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ دور میں نفرت، جھوٹ، دنگا فساد اور فتنے کو بری طرح شکست دی گئی۔ نواز شریف نے بتایا کہ ان کے دور میں مہنگائی کی شرح صرف 3 فیصد تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ 39 فیصد تک پہنچ گئی۔

نواز شریف نے ملک کی موجودہ اقتصادی و سیاسی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو مشکلات میں ڈالا جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ 2017 میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے غیر ملکی ہاتھوں میں نہیں تھے بلکہ پچھلی حکومت نے ملک کے معاملات پر غیر ضروری انحصار کیا۔ نواز شریف نے 2018 سے 2022 کے دوران ہونے والے حالات کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر ڈالی اور کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ سب کو مل کر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ہاتھ بٹانا ہوگا تاکہ پاکستان مزید ترقی کرے اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور گزشتہ حکومت نے نہ صرف خارجہ امور بلکہ امن کی صورتحال بھی خراب کر دی تھی۔

نواز شریف نے پی ٹی آئی اور اس کے بانیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اکیلے نہیں تھے بلکہ انہیں لانے والے بھی مجرم تھے اور ان سے حساب لینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے چور ڈاکو کہنے والے خود ڈاکے مارنے میں سب سے آگے نکلے۔

انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ غریبوں کے لیے نئے گھر بنائے جا رہے ہیں اور مفت دوائیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی کام ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے اور موجودہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ترقی میں ان سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی کرکٹ کھیلنے والی پالیسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کھیلنے آئے تھے اور پانچ سال تک کھیلتے رہے، اور عوام نے کارکردگی کے مطابق فیصلہ کیا۔

نواز شریف نے آخر میں کہا کہ پاکستان نے ٹیک آف کر لیا ہے اور اب مزید بلندی حاصل کرنی ہے۔

متعلقہ عنوانات