LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت

آزاد کشمیر کے ہر ترقیاتی منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی: نواز شریف

Web Desk

24 July 2026

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے میرپور میں عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ہر ترقیاتی منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی۔ انہوں نے پی پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “بلاول برخوردار! سیاست میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر لڑائی مارکٹائی نہیں ہونی چاہیے۔” نواز شریف نے اعلان کیا کہ اگر لاہور اور اسلام آباد کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور تمام ہونہار کشمیری طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ن لیگ کی حکومت قائم ہونے پر وہ بطور وزیراعظم آزاد کشمیر کے منشور اور ترقیاتی سفر کی خود نگرانی کریں گے۔