نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءکا جی ایچ کیو کا دورہ،سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ
Web Desk
26 November 2025
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور اندرونی سیکیورٹی ماحول اور موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال پر جامع بریفنگ دی گئی۔
شرکاء نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے ساتھ ایک تفصیلی اور انٹرایکٹیو سیشن بھی کیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر موجودہ تبدیل ہوتے ہوئے علاقائی ماحول پر روشنی ڈالی، جو بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل مقابلے بازی، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ خطرات سے تشکیل پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مدد یافتہ شدت پسندی اور معلومات پر مبنی جنگ جیسے پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک اہمیت رکھنے والا ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔ معرکہ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور کمٹمنٹ نے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری سب سے بڑی قوت قومی یکجہتی ہے اور اسی اتحاد کے ذریعے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گےشرکاء کو اس بات پر بھی بریفنگ دی گئی کہ ملک میں اسمگلنگ، منشیات کی ترسیل اور منظم جرائم کے خلاف جاری کارروائیاں کس طرح قومی سلامتی کو مضبوط کر رہی ہیں۔ غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے، بارڈر کنٹرول میں بہتری، اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ، قومی سلامتی اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اختتامی سیشن میں، آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اداروں کے درمیان مربوط اور متحد قومی کوششیں ناگزیر ہیں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کا یہ فلیگ شپ پروگرام NSW27 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ، سینئر سول اور فوجی افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو یکجا کرتا ہے
متعلقہ عنوانات
پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
29 September 2026
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026