نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل، عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے: بلاول بھٹو
Web Desk
6 December 2025
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل ، یہ ایتھلیٹس عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے۔
شہر قائد میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہےیہی کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر آ رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نیشنل گیمزمیں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے،18سال بعد کراچی نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا فخر کی بات ہے،ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز اچھا لگے گا، نوجوانوں کو یہاں مثبت ماحول مل رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر سے آئے تمام کھلاڑیوں کو یہاں صحتمند سرگرمیوں کا ماحول مل رہا ہے، پاکستان بھر کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا شکر گزار ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے، پورے پاکستان سے آئے ایتھلیٹس 32کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ گیمز قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ہے، نظم و ضبط اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حتی الامکان کوشش کریں گے کہ مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026