LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

نارنگ منڈی میں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

Web Desk

15 July 2026

کالاخطائی روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے ایک خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 5 مسافر جاں بحق اور 25 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ سدھانوالی اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی دوسری بس سے جا ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں بسیں قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کھیتوں میں جا گریں، جس کے باعث بسوں میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے لاہور کے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔