LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت سپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری: کوہستان اسکینڈل میں فرنٹ مین ممتاز خان نے 4.05 ارب روپے جمع کرائ

Web Desk

28 January 2026

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری مکمل کی، جس میں کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان نے قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہائی حاصل کرلی۔

نیب ذرائع کے مطابق ممتاز خان نے پلی بارگین کے تحت رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں جمع کروائی۔ اسکینڈل میں قیصر اقبال نے اپنے فرنٹ مین کو استعمال کرتے ہوئے جعلی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم منتقل کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اسکینڈل میں ملوث چھتیس سے زائد ملزمان پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں، جبکہ تیس ارب روپے کے اثاثے سیل اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔