LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال

Web Desk

25 July 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کی 95 فیصد آمدنی پیدا کرنے والے شہر کراچی کو گزشتہ 18 برسوں میں صوبے کو ملنے والے 22 ہزار ارب روپے میں سے صرف 3 فیصد حصہ ملا ہے۔ کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے رواں بجٹ میں سندھ کو 2,263 ارب روپے دیے، مگر کراچی کو بنیادی سہولیات، صاف پانی اور تعلیمی وسائل سے محروم رکھا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ منتقل ہونے والی خطیر رقم کی وجہ سے دبئی میں پراپرٹی مہنگی ہوئی ہے اور اب نئے صوبوں و مقامی حکومتوں کے قیام کے بغیر ملک چلانا ناممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے نئے صوبوں کے لیے آئینی بل پیش کر دیا ہے اور حقوق کے حصول کے لیے شاہ فیصل ٹاؤن میں جلسے کے بعد سڑکوں پر آنے کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔