LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ

ایرانی قوم امریکااوراسرائیل کے خلاف مزید مضبوط ہوچکی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

Web Desk

15 May 2026

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایرانی قوم کی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ  ہم امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزید مضبوط اور متحد ہوچکے ہیں۔

ایران میں یومِ تحفظِ زبانِ فارسی کے موقع پربیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ ایرانی عوام نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ  میں مقدس دفاع کے دوران یہ ثابت کیا کہ فردوسی کی شاہکار رزمیہ نظم ’’شاہ نامہ‘‘ صرف داستان نہیں بلکہ ایرانی قوم کی حقیقی زندگی اور بہادری کی عکاسی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ نظم ’’شاہ نامہ‘‘ میں بیان کیے گئے قرآنی اور بہادرانہ تصورات ایرانی معاشرے کے تمام نسلی اور سماجی طبقات کو اتحاد، آزادی اور قومی شناخت کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں ایرانی اساطیر کے ظالم کردار “ضحاک” کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کوضحاک جیسے جارح قرار دیا۔

ضحاک ایران کی تاریخ کا ظالم و جابر ترین بادشاہ تھا۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے دونوں شانوں پر دو سانپ پیدا ہو گئے تھے۔

ان سانپوں کی غذا انسان کا گوشت تھی چنانچہ ضحاک ہر روز کسی نوجوان کو مار کر اس کا گوشت سانپوں کو پیش کیا کرتا تھا۔