LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

حکومت کا ملکی پرائیویٹ ایکویٹی نظام مضبوط بنانے، طویل مدتی سرمایہ کاری کے فروغ کا فیصلہ

Web Desk

20 August 2026

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت نیشنل پرائیویٹ ایکویٹی پالیسی فریم ورک کی تیاری کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ملکی پرائیویٹ ایکویٹی نظام کو مضبوط بنانے اور پائیدار معاشی نمو کے لیے طویل المدتی سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرائیویٹ ایکویٹی پالیسی فریم ورک نجی شعبے کی قیادت میں تیار کیا جائے گا، جبکہ حکومت کا کردار براہِ راست فنڈنگ کے بجائے صرف سازگار ماحول اور واضح ریگولیٹری فریم ورک کی فراہمی تک محدود رہے گا۔ اجلاس میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت، ٹیکس اور پالیسی رکاوٹوں کے خاتمے، اور انضمام و نجکاری میں پرائیویٹ ایکویٹی کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ پالیسی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹیکسیشن، ریگولیٹری فریم ورک، کاروباری حکمتِ عملی اور قابلِ عمل منصوبوں پر مشتمل چار ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں، جن کی تیار کردہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔