وفاقی وزراء سے علما کی ملاقات، مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی
Web Desk
21 January 2026
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علما کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں قیام امن، استحکام اور علمائے کرام کے مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کی خدمات کو سراہا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں مفتی منیب الرحمن اور دیگر علمائے کرام شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مسائل کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لیے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سب سے پہلے ہے۔” طلال چوہدری نے علما کی پاکستان کے لیے خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔
مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ملاقات میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراہیم بھی موجود تھے جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026