ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے نہ جمع کروانے پر رکنیت معطل
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے مالی گوشوارے جمع نہ کروانے کے معاملے پر 32 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان، سندھ اسمبلی کے 33 ارکان، کے پی کے کے 28 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی رکنیت بھی اس سلسلے میں معطل کر دی گئی ہے۔
اسی طرح اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے 9 ارکان سینٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بھی سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے، اور نہ ہی سندھ اسمبلی رکنیت کا حلف لیا اور نہ مستعفی ہوئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی سندھ اسمبلی رکنیت بھی معطل کر دی۔
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایک سو انسٹھ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔قومی اسمبلی کے بتیس، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت پنجاب اسمبلی کے پچاس ارکان کی رکنیت معطل ہو گئی۔ سندھ اسمبلی کے تینتیس،خیبرپختونخوا اسمبلی کے اٹھائیس، بلوچستان اسمبلی کے سات اور سینیٹ کے نو ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن ایکٹ دوہزارسترہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔۔
الیکشن کمیشن نے اثاثے اور واجبات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمان کی فہرست جاری کر دی ۔۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر بتیس ارکان کی رکنیت معطل کردی ۔۔ خالد مقبول صدیقی، ارشد وہرا، سردار اختر مینگل، سید عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، سائرہ افضل تارڑ اور مہرین رزاق بھٹو سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔۔۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر اور عامر حیات حراج سمیت پچاس ارکان جبکہ سندھ اسمبلی سے اسپیکر اویس قادر شاہ، قائم علی شاہ اور آغا شہباز درانی ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن ، سعید غنی سمیت تینتیس ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کر دی گئی ہے۔۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہمایوں خان اور ارباب وسیم خان سمیت اٹھائیس ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔۔ بلوچستان اسمبلی کے محمد زیرین خان مگسی اور میر ظفر اللہ خان سمیت سات ارکان معطل ہوئے ۔۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے نو ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے جن میں سینیٹر فوزیہ ارشد، مصدق ملک، مراد سعید، نور الحق قادری، کاظم علی شاہ، جام صافی اللہ خان، احمد خان ،عبدالقدوس اور فوزیہ ارشد شامل ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق رکنیت معطلی کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے تک متعلقہ ارکان اسمبلی اور سینیٹ اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گے ۔ اثاثے جمع کرانے پر ہی بحالی ممکن ہوگی
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026