LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے بارے بریفنگ کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا امریکا سے بالواسطہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوئی، ایرانی عہدیدار کینیڈا کا ایران کے 5 اعلیٰ حکام اور اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھا دیا محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ وزیراعظم کی آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا گولان کا خطہ شام کا حصہ رہے گا: شامی صدر احمد الشرع اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاک امریکہ تعلقات میں جدت، تخلیقی صلاحیت اور مواقع اہم ہیں: امریکی قونصل جنرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی بانی پی ٹی آئی کا درس امن کا ہے، ہم پرامن ہیں: اسد قیصر تحریک انصاف کی ہسٹری جلاؤ گھیراؤ اور لاشیں گرانا ہے: عطا تارڑ

امن و امان کی صورتِ حال: موٹر وے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

Web Desk

24 September 2026

پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج اور امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر موٹر وے ایم ون (M-1) کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے راستے کی مسدودی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہیوی ٹرالرز اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں تاکہ اٹک اور گردونواح کی جانب گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جنہیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کی انتظامی معاونت بھی حاصل ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 سے متبادل راستوں سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔