موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار ابھی بھی سست ہے۔
موڈیز نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی، تاہم پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ برقرار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مالی مشکلات بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔
موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا، جبکہ بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026