LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا 5اگست2019، کشمیری شناخت، حقِ خودارادیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سیاہ باب آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

مون سون سپیل: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

Web Desk

22 July 2026

پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کے مطابق 24 جولائی 2026 تک جاری رہنے والی بارشوں سے دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر 3 لاکھ 17 ہزار کیوسک اور چشمہ کے مقام پر 2 لاکھ 29 ہزار 500 کیوسک کا نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 28 ہزار اور قادر آباد کے مقام پر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک کا نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ اگرچہ راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے اور نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔