حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای
Web Desk
28 September 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عرب دنیا کے ہیرو اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، جبکہ شیخ نعیم قاسم اب ان کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ امام خمینی کے انقلاب نے غیر ملکی تسلط کے دور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا ہے اور آج ایران محض چوتھی نہیں بلکہ دنیا کی “پہلی سپر پاور” ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے محافظوں کی بدولت اب دشمن بحیرۂ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف لبنان کی مزاحمت کے یہ ایام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، اور مجاہدین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایرانی عوام گزشتہ سات ماہ سے سڑکوں پر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
18 October 2026
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران
18 October 2026
خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری
18 October 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026