LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی ایران جنگ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں نیا بحران پیدا کر دیا: امریکی میڈیا امریکی صدر اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات طے روس میں پارلیمانی انتخابات: پیوٹن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ریکارڈ کامیابی امریکی صدر کا بیلاروس سے بڑی مقدار میں کھاد، پوٹاش خریدنے کے ممکنہ معاہدے کا اعلان روس کے یوکرین میں فضائی حملے، پولینڈ نے فضائی حدود کی نگرانی سخت کر دی مسلح تنازع: یمن میں غذائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا نیوزی لینڈ میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پائن کے جنگلات لگانے میں تیزی قطر کا خلیجی ممالک سے ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ ایم کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم

Web Desk

22 September 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے سرکاری دورۂ ایران کے دوران تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیکورٹی و سیاسی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے مسلم ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں، اور ایران و پاکستان اپنی علاقائی صلاحیتوں کا استعمال کر کے ایک دوسرے کی معاشی و تجارتی ضروریات پورا کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاست، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارتِ داخلہ آمد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی وزیرِ داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں اور مسلسل سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کو نہایت مفید قرار دیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی یقین دہانی کرائی کہ آنے والے وقت میں اسلام آباد اور تہران کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔