LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

23 September 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے سرکاری دورۂ تہران کے دوران ایران کے سربراہ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) جنرل احمد وحیدی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی درپیش حساس صورتحال اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق محسن نقوی اس وقت تہران کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ قیادت اور سیکیورٹی حکام سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی نے مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی، علاقائی امن و استحکام اور پاک-ایران باہمی دلچسپی کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ایک تفصیلی ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ)، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا